چین کی نئی قیادت کے دورہ یان آن کی اہمیت

2022/10/28 18:59:44
شیئر:

ستائیس اکتوبر کو چین کے اعلیٰ رہنما شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی نئی قائمہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ چین کے شمال مغربی صوبہ شان شی کے شہر  یان آن کا دورہ کیا۔یان آن کو چینی انقلاب کی مقدس سرزمین اور نئے چین کی جائے پیدائش سمجھاجاتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نئے اراکین  نے ایک ہفتے سے بھی کم وقت اس مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا اس مرتبہ میں مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھیوں کے ساتھ یہ اعلان کرنے کے لیے حاضر ہوں کہ نئی مرکزی قیادت یان آن کے دورے میں پارٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی عمدہ انقلابی روایات کی وراثت کو آگے بڑھائے گی اور یان آن جذبے کو مزید مضبوط بنائے گی۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی  اجلاس میں سی پی سی کی صدیوں پر محیط جدوجہد کے دس تاریخی تجربات کا خلاصہ بیان کیا گیا، جن میں سے ایک "عوام کو مرکزی حیثیت دینے پر قائم رہنا" ہے۔ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم  کی وضاحت کرتے ہوئے، سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں "چھ ضروری باتوں" کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں سے پہلا "عوام کو مرکزی حیثیت دینے پر قائم رہنا" ہے۔ 
اس دورے کے دوران شی جن پھنگ نے واضح طور پر نشاندہی کی کہ مستقبل میں مادی زندگی کتنی ہی بھرپور کیوں نہ ہو، خود انحصاری اور محنت کا جذبہ ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹی کی بنیاد رکھنے کے عظیم جذبے اور یان آن کے جذبے کو آگے بڑھانا اور سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے مقرر کردہ اہداف اور کاموں کے حصول کے لیے متحد اور کوشش کرنا ضروری ہے۔