چھتریوں کا کاروبار کرنے والا خاندان

2022/10/28 11:57:28
شیئر:

مشرقی چین میں جے چیانگ  صوبے کا  ای وو شہر دنیا کی "چھوٹی مصنوعات  کے مرکز " کے طور پر جانا جاتا ہے۔یہاں سے 2.1 ملین سے زیادہ مصنوعات 230 سے زائد ممالک اور علاقوں میں فروخت کی جاتی ہیں.
جانگ جی اینگ 26 سال سے ای وو میں چھتری کا کاروبار چلا رہی ہیں۔ پچھلی صدی کی70 اور 80  کی دہائی میں ان  کے والد ایک کسان تھے جو جے چیانگ صوبے کے جیا سنگ شہر میں چھتریوں کی مرمت کے لیے گلی گلی گھومتے تھے۔ بعد میں، انہوں نے چین کے کھلے پن کی پالیسی  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  کاروبار کو وسعت دی اور چھتریوں کی ایک فیکٹری کھولی. فروخت کو بڑھانے کے لئے، انہوں نے اپنی بیٹی جانگ جی اینگ کو اسٹور کھولنے کے لئے اپنے آبائی شہر سے 200 کلومیٹر سے زیادہ دور  ای وو بھیجا. بیس سال سے زیادہ عرصے کے بعد، جانگ جی اینگ ای وو میں چھتریوں  کی پانچ دکانوں کی مالک ہو چکی ہیں. سنہ 2016 میں ان  کی بیٹی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بعد واپس آئی اور اپنی والدہ کے ساتھ چھتری کا کاروبار بھی کرنے لگی ۔
چین میں جانگ جی اینگ جیسے بے شمار تاجروں نے ایک چھوٹے سے کاروبار کے ذریعے کامیابی کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔