انتیس اکتوبر کوچین کی وزارتِ دیہی امور و زراعت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں غربت سے نجات پانے والے علاقوں میں مقامی خصوصیات کی حامل صنعتیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔غربت سے نجات حاصل کرنے والی آٹھ سو بتیس کاونٹیز میں۔ ہر ایک کاونٹی میں دو سے تین صنعتیں قائم ہوئیں،جن کی مدد سے زرعی مصنوعات کی فروخت کا حجم اناسی ارب چوہتر کروڑ یوان سے تجاوز کر گیا اور مقامی باشندوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں امدادی نظام زیادہ بہتر ہوگیا، ستمبر کے آخر تک،امداد حاصل کرنے والے پینسٹھ فیصد سے زائد لوگوں کےدوبارہ غربت کا شکار ہونے کے خطرے کو ختم کیا گیا جب کہ باقی افراد کے لیے امدادی اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے۔
پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کے کسانوں کے ذرائع آمدنی مسلسل وسیع ہورہے ہیں۔فی کس ڈسپوزیبل آمدنی مستحکم طور پر بڑھ رہی ہے۔