چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی چین میں تعینات امریکی سفیر سے ملاقات

2022/10/29 16:20:37
شیئر:

اٹھائیس اکتوبر کو چین میں تعینات امریکی سفیر نکولس برنس نے وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔وانگ ای نے نکولس برنس کو عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس میں حاصل کردہ اہم کامیابیوں اور اس کی اہمیت سے متعارف کروایا۔ 

وانگ ای نے کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات اہم موڑ پر  ہیں۔عالمی برادری کی یہ خواہش ہے کہ چین- امریکہ تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھیں۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ  کا کہنا ہے کہ  چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے ، مل کر ہم آہنگی سے رہنا چاہیے اور تعاون سے مشترکہ فوائد حاصل کرنے چاہئیں ،یہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے بنیادی اصول ہیں۔ بڑے ممالک کی حیثیت سے چاہے چین ہو یا امریکہ ، ایک دوسرے کو تبدیل نہیں کرسکتے۔امریکہ کو چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ وانگ ای نے اس امیدکا اظہار کیا کہ نکولس برنس ،چین میں نئےسفیر  کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان پل اور رابطہ بنیں گے۔

امریکی سفیر  نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس پر ان کی بے حد توجہ رہی ۔ امریکہ -چین تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ ساری دنیا کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ امریکہ چین کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنا کر اختلافات پر قابو پانےاور تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔