"عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں چین کے مواقع اور عالمی ترقی" کے موضوع پر سی جی ٹی این کے زیر اہتمام اعلی سطحی فورم کا انعقاد

2022/10/30 17:24:45
شیئر:

اٹھائیس اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے تحت  سی جی ٹی این نے 'عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں چین کے مواقع اور عالمی ترقی "کے  موضوع پر  ایک اعلی سطحی ٹی وی فورم کا اہتمام کیا ۔ چین ، امریکہ، برطانیہ، اسپین، ناروے، جنوبی افریقہ، کرغزستان، نیپال اور دیگر ممالک کے سیاست دانوں ، بین الاقوامی اداروں کے رہنماوں اور معروف  محققین نے  " نئَے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینا"، "چینی طرز کی جدیدیت " اور "اعلی معیار کی ترقی" جیسے موضوعات پر  تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ شرکاء کی عمومی رائے تھی کہ کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس نے چین کی مستقبل کی ترقی کے لئے ایک واضح بلیو پرنٹ تیار کیا ہے ، جس سے دنیا کے تمام ممالک کی مشترکہ طور پر چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ ترقی کے لئے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، کینیا، بھارت اور دیگر ممالک کے 350 سے زائد ذرائع ابلاغ میں  فورم سےمتعلقہ رپورٹس کی اشاعت کی گئی ہے۔