سیئول حادثہ، جنوبی کوریا کے صدر کا ملک بھر میں قومی سوگ کا اعلان

2022/10/30 16:56:40
شیئر:

جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یو نے سیئول میں بھگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد اپنے ٹیلی وژن خطاب میں ،متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے غم میں قومی سوگ کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات اور بعد کے نتائج سے نمٹنے  کو قومی امور کی اولین ترجیح بنایا جائے گا، ہنگامی طبی نظام کو فعال کیا جائے گا، زخمیوں کو فوری علاج فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی اور متاثرین کی تدفین کے لیے مدد فراہم  کی جائے گی ۔ انہوں نے اپنےخطاب  میں اس حادثے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کرنےپر بھی زوردیا ۔