حالیہ دنوں ، چائنا میڈیا گروپ نے ترکی، لاوس ، فلپائن اور نیپال سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں "نیا سفر ، مشترکہ تقدیر " کے عنوان سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کی روح کو فروغ دینے کے لیے سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔شرکاء نے چینی طرز کی جدیدیت ، بیلٹ اینڈ روڈ، چین کا نیا سفر اور دنیا کا مستقبل جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترکی کے سینئر سفارتکار ہاکن اوکچا ل نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں چین کے تقریباً دس کروڑ غریب افراد کو غربت سےنجات دلائی گئی ، عوام کے معیار زندگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔چین نے دنیا کے امن و استحکام کا تحفظ کرنے اور عالمی معیشت کی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔
لاؤس کی لوانگ پہابانگ صوبائی کمیٹی کے نائب سیکریٹری سوگن بینیونگ نے نئے عہد میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو سے لاوس کو ترقی کے موقع ملے ہیں اور لاوس کے عوام ان سے مستفید ہوئے ہیں ،جو چین- لاوس ہم نصیب معاشرے کے اصل تصور کی بہترین مثال ہیں ۔
فلپائن کے سیاسی مبصر لیومیل اپو رٹاڈیرا کے مطابق صد سالہ تاریخ کی حامل بڑی جماعت کے طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نہ صرف خود آگے بڑھ رہی ہے بلکہ اس کی رہنمائی میں چینی عوام نے نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس میں حکمران جماعت کی خود میں بڑی تبدیلی لانے اور پارٹی کی ہمہ جہت کڑی حکمرانی پر زور دیا گیا جو قابل تقلید ہے ۔
ترکی ، لاوس اور فلپائن سمیت متعدد ایشیائی ممالک کے ایک سو سے زائد اہم ذرائع ابلاغ نے مذکورہ سرگرمیوں کی رپورٹنگ کی۔