زینزیبار میں ،چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کی روح کو متعارف کروانے کی سرگرمی کا انعقاد

2022/10/30 16:50:02
شیئر:

حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ ،زینزیبار میں چین کے قونصلیٹ جنرل اور زینزیبار پریس بیورو کے زیراہتمام " نیا سفر ، مشترکہ تقدیر" کے عنوان سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کی روح کو متعارف کروانے کی سرگرمی منعقد کی گئی ۔ زینزیبار میں تعینات چینی قونصل جنرل چانگ زی شنگ ،زینزیبار انقلابی حکومت کی وزارت اطلاعات، امور  نوجوانان، ثقافت و کھیل کی مستقل سیکریٹری فاطمہ رجب اورزینزیبار پریس بیورو کے سربراہ حسن خطیب حسن سمیت دیگرعہدے داران اور تنزانیہ کے بیس سے زائد اہم  ذرائع ابلاغ کے سربراہان اور صحافیوں نےاس سرگرمی میں شرکت کی۔

  چینی قونصل جنرل چانگ زی شنگ نے اپنےخطاب میں کہا کہ چین  جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تشکیل کے نئے سفر اور دوسرے صد سالہ اہداف کی جانب گامزن ہے۔ چین تنزانیہ کے ساتھ مل کر چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

فاطمہ رجب نے سی پی سی کی رہنمائی میں چینی عوام کی حاصل کردہ شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سرگرمی سے  زینزیبار کے ذرائع ابلاغ ،سی پی سی کے تصورحکمرانی اور طرز حکمرانی کو  سمجھ سکتے ہیں نیز اس سے چین کے حوالے سے درست رپورٹنگ کرنے اور مختلف شعبوں میں زیزیبار اور چین کے دوستانہ تبادلے و تعاون کا سازگار ماحول بھی بنایا جائے گا۔