شی جن پھنگ کا پارٹی کے قیام کی روح اور یان آن روح پر عمل کرتے ہوئے چین کی نئی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور

2022/10/30 16:52:32
شیئر:

بائیس اکتوبر کو سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس اختتام پزیر ہوئی ۔ اس  کے بعد ایک ہفتے  میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو  کے مستقل ارکان لی چھیانگ اور ژاؤ لیجی اور دیگر افراد کے ہمراہ  شائنسی صوبے کےعلاقے یان آن  کا  خصوصی دورہ  کیا ۔جہاں انہوں نے یان آن میں قائم  انقلابی میموریل سائٹ کا دورہ کیا اور انقلاب کی جنگ کے دوران یان آن میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے کٹھن ماہ و سال میں پرانے انقلابیوں  کی عظیم کامیابیوں کی یاد تازہ کی ۔ یہ اس بات کا اظہار ہے کہ نئی مرکزی قیادت ،پرانی نسل کی انقلابی روح اور جدوجہد  کے جذبے  کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں ترقی کی راہ  میں تاریخ اور  عوام  کو بہترین جواب دینے کا پختہ عزم رکھتی ہے ۔ شی جن پھنگ نے  اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس میں طے شدہ اہداف کی تکمیل کے لیے متحد ہوکر بھر پور جدوجہد کی جائے گی ۔ 

یاد رہے کہ  1935سے  1948 تک ، یان آن  کے مرکز میں تین صوبوں ،شانسی-گانسو-نیِنگ شیا  کا  سرحدی علاقہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا مرکزی مقام رہا تھا ، جو جاپانی جارحیت کے  خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کے دوران سیاسی رہنمائی کا مرکز تھا اور  چینی عوام  کی  آزادی کی جنگ میں ہیڈکوارٹر رہا تھا ۔