شی جن پھنگ کا جنوبی کوریا کے صدر کے نام تعزیتی پیغام

2022/10/30 16:48:03
شیئر:

جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں بھگدڑ کے باعث ہونے والے بھاری جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کے لیے 30اکتوبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یو کو تعزیتی پیغام بھیجا ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں مچنے والی بھگدڑ اور اس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان پر انہیں بے حد صدمہ ہوا ہے۔انہوں نے  چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے متاثرین سے دلی تعزیت کرتے ہوئےہلاک شدگان اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس حادثے کی وجہ سے متعدد چینی شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ، صدر شی جن پھنگ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ  جنوبی کوریا ان کے علاج معالجے اور متعلقہ معاملات سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

 چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈیوک سو  کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔