خلائی اسٹیشن کے لیے مینگ تیان تجرباتی ماڈیول کا لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب

2022/10/31 16:47:21
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 31 اکتوبر 2022 کو  سہ پہر  تین  بج کر سینتیس  منٹ پر لانگ مارچ 5 بی یاؤ-4 کیریئر راکٹ کے ذریعے  خلائی اسٹیشن کے مینگ تیان تجرباتی ماڈیول کو  کامیابی کے ساتھ  خلا میں چھوڑا  گیا جو کہ مقررہ مدار میں داخل ہو گیاہے ۔

مینگ تیان تجرباتی ماڈیول چینی خلائی اسٹیشن کا تیسرا ماڈیول اور دوسرا سائنسی تجرباتی ماڈیول ہے ، جو بنیادی طور پر خلائی سائنس اور ایپلی کیشن تجربات سر انجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس کے بعد ، مینگ تیان تجرباتی ماڈیول کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق خلائی اسٹیشن  میں موجود کمپلیکس  کے ساتھ منسلک کیا  جائے گا ۔