جو سفید فام نہیں ان کے لیے امریکہ میں پیکسلووڈ اور کوویڈ- 19 کے دیگر علاج کے مواقع کم ہیں ، امریکی مرکز برائے انسداد وبا کی تحقیقی رپورٹ

2022/10/31 16:02:15
شیئر:

 
امریکی مرکز برائے انسداد وبا کی جانب سے جمعرات کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ امریکی  جو سفید فام نہیں ہیں خاص طور پر سیاہ فام اور ہسپانوی افراد کے لیے  پیکسلوویڈ کے حصول اور کوویڈ- 19 کے لیے دیگر علاج کے مواقع کم تھے۔وبائی مرض کے دوران ، کوویڈ- 19 سےمتاثرہ سیاہ فام اور ہسپانوی لوگوں کے  اسپتال میں داخل ہونے یا مرنے کے امکانات سفید فام افراد کے مقابلے میں تقریبا دو گنا زیادہ رہے ۔
نئی تحقیق کے مطابق  کوویڈ- 19 سے متاثرہ سیاہ فام افراد میں سفید فام افراد کے مقابلے میں پیکسلوویڈ سےعلاج 36 فیصد کم تھا ، ہسپانوی مریضوں میں غیر ہسپانوی مریضوں کے مقابلے میں اینٹی وائرل دوا کا حصول  30 فیصد کم تھا۔