"سائنس-ٹی "کانفرنس کا شنگھائی میں انعقاد

2022/10/31 09:57:58
شیئر:

تیس اکتوبر کو پانچویں ورلڈ لارئیٹ فورم کی پہلی اہم سرگرمی "سائنس -ٹی " کانفرنس کا شنگھائی میں انعقاد ہوا۔یہ کانفرنس ورلڈ لارئیٹ فورم ایسوسی ایشن اور چائنا میڈیا گروپ کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوئی۔کانفرنس کا موضوع "ٹین ایجر،ٹیلنٹ اور ٹائم لیس"  تھا۔ اس موضوع پر بات کرنے کے لیے  دنیا بھر کے ممتاز سائنسدانوں ،نوجونوان سائنسدانوں اور سائنس سے محبت کرنے والے نوجوانوں دعوت دی گئی۔ کانفرنس کے دوران نامور سائنسدانوں کے مقالہ جات ،سائنسی تجربات اور تخلیقی مصنوعات کو بھی متعارف کروایا گیا۔ 
"سائنس -ٹی کانفرنس"  چائنا میڈیا گروپ کی ٹیکنالوجی کے شاہکار "الٹرا  ایچ ڈی اے وی پروڈکشن پلیٹ فارم"  کے ذریعے  منعقد  کی گئی۔