بالادستی امریکی اقدار کے نظام کی بنیاد ہے،معروف امریکی ماہر اقتصادیات

2022/10/31 10:02:16
شیئر:

چند روز قبل آسٹریا کے ریڈیو  اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سابق خصوصی مشیر اور امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر جیفری ساکس کے ایک آڈیو انٹرویو کا متن  شائع کیا تھا۔ انٹرویو میں جیفری نے "جنگ اور امن" کے موضوع پر بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ بالادستی ہمیشہ سے ہی امریکی اقدار کے نظام کی بنیاد رہی ہے ، اور   امریکہ اکثر دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت کرنے کے لئے اپنی فوجی طاقت کا استعمال کرتا رہا ہے ، اور یہ دنیا کا سب سے بڑا فوجی ملک ہے۔
 پروفیسر جیفری ساکس کامزید  کہنا تھا کہ امریکی سیاست کے اعلیٰ عہدیداروں کو  کبھی بھی جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں رہی ، وہ صرف  امریکہ کی فوجی طاقت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امریکہ کے دنیا بھر کے 85 ممالک اور خطوں میں فوجی اڈے ہیں اور امریکہ نے نیٹو کی توسیع کے ذریعے بحیرہ اسود، یوکرین اور جارجیا میں اپنی فوجیں تعینات کر رکھی ہیں جو کہ امریکی طرز کی بالادستی کی واضح مثال ہے۔ امریکہ ہمیشہ سے  بالادستی پسند طاقت رہا ہے ،امریکہ ہر  اس حکومت کا تختہ الٹ دیتا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتا اور وہ حکومت قائم کر تا ہے جو وہ چاہتا ہے۔ ٹفٹس یونیورسٹی کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے 1990 سے اب تک 100 سے زائد فوجی مداخلتیں کی ہیں اور امریکہ دنیا کا سب سے بڑا فوجی ملک ہے۔