شی جن پھنگ کی ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات

2022/10/31 19:38:41
شیئر:

اکتیس اکتوبر کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے  جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوئین فو ٹرونگ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد مجھ سے ملاقات کرنے والے پہلےغیر ملکی رہنما ہیں اور موجودہ دورہ چین ، ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی  کی تیرہویں قومی کانگریس کے بعد آپ کا پہلاغیرملکی کا  دورہ بھی ہے،  جو اس بات کا اظہار ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان ، چین اور ویت نام کے تعلقات نیز دونوں جماعتوں کے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ اس وقت ، چین اور ویت نام کے سامنے اپنی ملکی  ترقی اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے نئے مواقع اور نئے چیلجز  ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ  نگوئین فو ٹرونگ کے  ساتھ دونوں ممالک کی ترقی نیز دونوں جماعتوں اور دونون ممالک کے تعلقات کی ترقی پرتفصیلی تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔
 ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوئین فو ٹرونگ  نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کا کامیاب انعقاد، نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تصور کی روشنی میں گزشتہ ایک عشرے میں ملک ، پارٹی اور عوام کو حاصل کردہ کامیابیوں اور سی پی سی کی اہم خدمات اور قیادت کا مظہر ہے ۔