شی جن پھنگ کی روس- چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے قیام کی 65 ویں سالگرہ پر مبارک باد

2022/10/31 16:05:53
شیئر:

انتیس اکتوبر کو چین کے صدرشی جن پھنگ نے روس- چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دی ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ روس- چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے اپنے قیام کے  65 سالوں میں ہمیشہ  چین کے ساتھ دوستی کے  تصور کی روشنی میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، دوستی اور اعتمادسازی کو فروغ دیا ہےاوردونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم خدمات سرانجام دی ہیں ۔ اس وقت نئے عہد میں چین -روس جامع سٹریٹیجک شراکت داری بہترین انداز میں ترقی کر رہی ہے ۔ مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، دونوں ممالک کے عوام کی دوستی گہری ہورہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی تعاون کے بے حد مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ روس -چین فرینڈ شپ ایسوی ایشن دونوں ممالک کے عوامی روابط کو قریب لانے میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گی۔

 روس کے صدر ولادیمیر  پوٹن نے بھی روس چین فرینڈ شپ ایسوشی ایشن کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پرتہنیتی پیغام بھیجا ۔