2022 کی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس "ووجن سمٹ "9 سے 11 نومبر تک منعقد ہوگی

2022/10/31 10:39:53
شیئر:

ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کی تعارفی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2022 کی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ 9 سے 11 نومبر تک منعقد ہوگی۔ اس سال کی کانفرنس کا تھیم "سائبر ورلڈ کی تعمیر اور ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل - سائبر اسپیس کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیےتعاون" ہے۔

ووجن سمٹ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے قیام کے بعد پہلا سالانہ اجلاس ہے۔  اس کانفرنس میں 120ممالک  ،خطوں اور  بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 2,000 نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس میں "چائنا انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2022" اور "ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2022"  کا اجراء بھی کیا جائے گا۔