لی کھہ چھیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 21 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے

2022/10/31 19:02:31
شیئر:

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزرائے اعظم) کی کونسل کا 21 واں اجلاس یکم نومبر کو منعقد ہوگا۔ اس ورچوئل اجلاس کی صدارت وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کریں گے۔ رکن ممالک اور  مبصر ممالک کے  سربراہان حکومت و نمائندگان، شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل اداروں  ،کاروباری کونسل  اور  بینکاری کنسورشیم کے  سربراہان نیز  اقومِ متحدہ  اور  ایشیا اور بحرالکاہل کے اقتصادی و سماجی کمیشن  جیسے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔