شی جن پھنگ کی برازیل کے نو منتخب صدر لولا دا سلوا کو مبارک باد

2022/10/31 18:05:25
شیئر:

31 اکتوبرکو  چینی صدر شی جن پھنگ نے  لولادا سلوا کو برازیل کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ۔ اپنے  پیغام میں انہوں نے کہا کہ  چین -برازیل تعلقات کےگزشتہ  48 برسوں میں دونوں ممالک کی حکومتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کی مشترکہ کاوشوں سے چین - برازیل   تعلقات میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔ چین اور برازیل  کے درمیان طویل مدتی دوستی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک اور ان  کے عوام کے بنیادی مفادات کے عین مطابق ، علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے سازگار اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ  دینے کے لیے فائدہ مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین برازیل تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت  دیتے ہیں  اور نومنتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین  -برازیل جامع سٹریٹیجک شراکت داری کے تعلقات  کو  ایک نئی سطح پرلے جایا جاسکے اور  دونوں ممالک اوران کےعوام  فائدہ  حاصل کر سکیں ۔