چائنا میڈیا گروپ کے "نئے سفر پر چین اور دنیا" کے عنوان سے یورپ میں سیمینار کا انعقاد

2022/11/01 09:42:40
شیئر:

اکتیس اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے  "نئے سفر  پر چین اور دنیا" کے عنوان سے سیمینار کا یورپی سیشن اور خصوصی ٹی وی پروگرام لندن  میں منعقد ہوا۔برطانیہ،جرمنی،ڈینمارک اور یونان سمیت دیگر یورپی ممالک کے نامور  ماہرین اور اسکالرز نے سیمینار میں شرکت کی اور نئے عہد میں چین کی عظیم اصلاحات  اورعالمی انتظام و انصرام میں چین کی دانشوری کے موضوعات پر تبادلہ خیال  کیا۔
برطانیہ میں چین کے سفیر زنگ زے گوانگ نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع  پر انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے عالمی امن و مشترکہ ترقی کے لیے کوشش کرتا آرہا ہے  اور چینی طرز کی جدیدیت دنیا کے ساتھ تعاون کے لیے مزید وسیع گنجائش اور نئے مواقع  فراہم کرے گی۔چین اپنے استحکام ،اعلی معیار ترقی اور کھلے پن کے ذریعے عالمی ترقی  میں مثبت اثر ڈالے گا۔
 "نئے سفر پر  چین اور دنیا" کے عنوان سے سیمینارکا یورپی سیشن چائنا میڈیا گروپ کے دیگر پلیٹ  فارمز پر نشر کیا گیا  اور یورپ و امریکہ کے چار سو سے زائد مین اسٹریم میڈیا  کے  اداروں نے اس کی کوریج کی۔