ایران کی جانب سے امریکہ پر نئی پابندیوں کا اعلان

2022/11/01 09:22:27
شیئر:

31 اکتوبر کو ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں امریکہ پر نئی پابندیوں کے اطلاق کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کی منظوری اور ملکی قوانین کے مطابق ایران نے خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،اندرونی معاملات میں مداخلت ،دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے، ایرانی عوام پر بے جا پابندیاں عائد کرنے اور خطے میں تشدد کو ہوا دینے میں ملوث ہونے کی وجہ سے بعض امریکی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
پابندیوں کی فہرست میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے کمانڈر مائیکل کوریلا، عراق کے اربیل میں واقع امریکی فضائیہ کے اڈے کے کمانڈر، امریکی فضائیہ کے نویں ڈویژن کے کمانڈر  اور دیگر افراد شامل ہیں۔