خلائی اسٹیشن کے منگ تھیان تجرباتی ماڈیول اور خلائی اسٹیشن اسمبلی نے مدار میں خود کار ڈاکنگ کا عمل مکمل کرلیا

2022/11/01 10:06:35
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق خلائی اسٹیشن کے منگ تھیان تجرباتی ماڈیول کے مدار میں داخل ہونے کے بعد اسے بیجنگ کے وقت کے مطابق یکم نومبر 2022 کو  4 بجکر 27 منٹ پر تھیان حہ  کور ماڈیول  کی فارورڈ پورٹ پر کامیابی کے ساتھ منسلک  کیا گیا اور خود کار ڈاکنگ کایہ عمل تقریبا 13 گھنٹے تک جاری رہا۔
اس کے بعد منگ تھیان تجرباتی ماڈیول ،تھیان حہ کور ماڈیول اور وین تھیان تجرباتی ماڈیول    خلائی  اسٹیشن کو  "ٹی"  شکل میں  ترتیب تشکیل  دینے والے ہیں۔