چین کا خلائی اسٹیشن" خلا میں انسانوں کا گھر "ہوگا،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/11/01 10:19:10
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 31 اکتوبر 2022 کو  سہ پہر  تین  بج کر سینتیس  منٹ پر خلائی اسٹیشن کے مینگ تھیان تجرباتی ماڈیول کو  کامیابی کے ساتھ  خلا میں چھوڑا  گیا ۔مینگ تھیان تجرباتی ماڈیول چینی خلائی اسٹیشن کا تیسرا ماڈیول اور دوسرا سائنسی تجرباتی ماڈیول ہے ، جو بنیادی طور پر خلائی سائنس اور ایپلی کیشن تجربات سر انجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ مدار میں خلائی اسٹیشن کا تعمیراتی مرحلہ مکمل ہونے والا ہے۔
خلائی اسٹیشن کی تعمیر چین کے خلائی پروگرام  کا اہم سنگ میل ہے۔تیس برسوں میں چین نے اس شعبے میں اہم پیش رفت  کی اور چین کے انسان بردار خلائی امور میں امن ،مساوات،باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی کے اصولوں کی پاسداری کی۔ اس دوران چین نے فرانس،جرمنی،اٹلی ،روس ،پاکستان  اور  اقوام متحدہ کے ڈویژن برائے بیرونی خلائی امور اور یورپی خلائی ایجنسی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون  جاری رکھا اور اس کے نمایاں ثمرات  حاصل ہوئے ہیں۔
چین کے خلائی اسٹیشن میں جاری سائنسی تجرباتی منصوبے میں سترہ ممالک اور تیئیس اداروں کے نو منصوبوں کو منتخب کیا گیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس نوعیت کا پروگرام  اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے لیے کھلا ہے۔ یہ چین کے خلائی شعبے میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کی کوششوں کا مظہر ہے۔
مدار میں تعمیراتی مراحل مکمل ہونے کے بعد چینی خلائی اسٹیشن دس سال سے زائد کے عرصے میں دوران استعمال بہتری کے مراحل طے کرتا رہے گا۔ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں چین کا خلائی اسٹیشن خلا میں انسانوں کا مشترکہ گھر بن جائے گا اور خلائی تحقیقات کے لیے اہم  خدمات سرانجام دے گا۔