شکاگو میں عام بندوقوں کی خودکار بندوقوں میں تبدیلی نے خطرات کو مزید بڑھا دیا ہے، ماہرین

2022/11/01 15:38:01
شیئر:

امریکہ میں گن وائلنس مزید خطرناک صورت حال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے۔ ایک طویل عرصے سے امریکی حکومت نے خود کار ہتھیاروں اور بندوقوں کے بڑے میگزینز کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم گزشتہ کچھ عرصے میں سامنے آنے والے واقعات میں خود کار ہتھیاروں کا استعمال بڑھتا چلا جارہا ہے جس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

کچھ عرصے سے شکاگو میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات زیادہ عام ہو گئے ہیں، اور کچھ لوگ اس کا الزام  مشین گنوں کے استعمال کو قرار دیتے ہیں۔ ڈیوک یونیورسٹی کے ماہر معاشیات فلپ کک جو کہ 40 سال سے گن وائلنس کے موضوع پر کام کررہے ہیں کا کہنا ہے کہ گن وائلنس کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔