شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری نگوین پھو ترونگ کو"فرینڈشپ میڈل" سے نوازا

2022/11/01 09:55:28
شیئر:

اکتیس اکتوبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے عظیم  عوامی ہال میں ایک پروقار تقریب میں کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین پھو ترونگ کو عوامی جمہوریہ چین کا "فرینڈشپ میڈل" دیا۔ 
 اس موقع پر شی جن پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگوین پھو ترونگ  ایک  مضبوط مارکسسٹ،سی پی سی  کے قریبی ساتھی اور مخلص دوست ہیں۔ جنرل سکریٹری  نگوین پھو ترونگ  کی اعلیٰ توجہ اور ذاتی دلچسپی کے تحت، دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مضبوط کیا گیا ہے، سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے، عملی تعاون کو گہرا کیا گیا ہے، اور تبادلے اور باہمی سیکھنے میں اضافہ ہوا ہے. "دوستی کا تمغہ"  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام کے  نگوین پھو ترونگ اور ویتنامی عوام کے لیے دوستانہ جذبات کی نمائندگی کرتا ہے۔
 نگوین پھو ترونگ  نے صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلیٰ اعزاز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، چینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہماری پارٹی، حکومت اور عوام کی گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔