پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف یکم نومبر کو چین کے سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اس
موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے چائنا میڈیا گروپ کو
خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس دورے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یہ دورہ
دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔