"نورڈ اسٹریم" پائپ لائن پر دھماکہ ،امریکی حکومت کسی حد تک ذمہ دار ہے،امریکی ماہر

2022/11/02 09:46:22
شیئر:

روس سے جرمنی تک قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے "نورڈ اسٹریم" پائپ لائن پر ستمبر کے آخر میں دھماکہ ہوا تھا  جس پر مختلف فرقوں کا یہ خیال ہے کہ یہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں تھا۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اکتیس اکتوبر کو کہا کہ روس کو جائے وقوعہ میں داخلے کی اجازت ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح  طورپردہشت گردی کا ایک  حملہ تھا۔
یکم نومبر کو روسی صدر کے پریس سیکرٹری پیسکوف نے کہا کہ ایسے ثبوت  ہیں کہ برطانیہ نورڈ اسٹریم  دھماکے میں حصہ دار تھا ۔اس سے قبل  انتیس اکتوبر کو بھی روسی وزارت دفاع کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ برطانوی بحریہ کے نمائندے پائپ لائن کو نقصان پہنچانے کے  منصوبے میں شامل تھے۔
اس حوالے سے حالیہ دنوں میں امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس نے بھی سی ایم جی کو انٹرویو  میں اس امر پر اپنے خیال کا اظہار کیا تھا  کہ نورڈ اسٹریم دھماکے  میں امریکی حکومت کسی حد تک ذمہ دار ہے۔