پاکستانی وزیرِ اعظم کے دورے سے چین پاک تعلقات میں نئی تحریک پیدا ہو گی ، صدر شی جن پھنگ

2022/11/02 15:27:05
شیئر:
چینی صدر شی جن پھنگ نے 2 نومبر کی صبح عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے  پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے کہاکہ"ایک ماہ سے زائدعرصے کے بعد دوبارہ ملاقات خوشی کی بات ہے۔ ہم نے پچھلی بار سمرقند میں بھی اچھی بات چیت ہوئی تھی اور یہ دورہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد آپ کا چین کا پہلا دورہ ہے ۔مجھے یقین ہے کہ اس سے چین - پاکستان آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی تحریک ملے گی۔ "

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی قیادت میں چین نہ صرف تاریخی عظمت کو چھوئے گا بلکہ ہمارے سٹریٹیجک تعاون، دوستی اور مضبوط بھائی چارے کو مزید مستحکم کرے گا۔ یہی نہیں بلکہ آپ کی متحرک قیادت دنیا کو مشترکہ  بقائے باہمی، تعاون اور استحکام کے دور میں لے جائے گی۔ "