چینی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت

2022/11/02 10:02:11
شیئر:

یکم نومبر   2022 کو  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے  فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرینا کولونا سے فون پر بات چیت  کی۔
وانگ ای نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں اور اس کے  دور رس اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  سی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین جدید دنیا میں ترقی کے راستے میں تمام مشکلات سے نبردآزما  ہونے والا ملک بنے گا۔ چین کی ترقی، داخلی و خارجہ پالیسیاں ایک غیر مستحکم دنیا میں استحکام  اور  یقین پیدا کر کے  عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مضبوط اور مثبت توانائی فراہم کریں گی۔  انہوں نے کہا کہ چین فرانس اور یورپ کے بارے میں اپنی پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام برقرار رکھاہوا ہے اورفرانس اور یورپی یونین کے ساتھ   جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے. فرانسیسی وزیر خارجہ کولونا نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ باہمی اعتماد کو مستحکم  کرنے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کے تحفظ کا خواہاں ہے۔
دونوں فریقین نے یوکرین تنازعہ اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔