امریکہ کی جانب سے چین کے کاروباری اداروں پر پابندی کے غلط استعال پرچین کا رد عمل

2022/11/02 16:53:57
شیئر:

اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے جاپان سمیت کئی اور ممالک سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ  چین کوسیمی کنڈکٹر  برآمد کرنے پر  پابندیاں  لگانے کے اقدامات اختیار  کریں۔ جاپانی حکومت کے متعلقہ اہلکاروں کے مطابق حکومت، امریکہ کےاس مطالبے پر غور کررہی ہے۔

 دو نومبر کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی نیوز بریفنگ  میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ حالیہ عرصے میں امریکہ برآمدی پابندیوں کا غلط استعمال کر رہاہے، چین کے کاروباری اداروں کے لیے بدنیتی پر مبنی رکاوٹیں کھڑی کررہا ہےاور پابندیاں لگارہا ہے نیز اپنےساتھی ممالک کو چین پر اقتصادی پابندی لگانے پر بھی مجبور کررہاہے،جس سے عالمی صنعتی وسپلائی چین کے استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے ، آزاد تجارت کے اصولوں کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے اور  یہ مختلف ممالک کی اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھی نقصان دہ  ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ ہم عالمی برداری کے ساتھ مل کر امریکہ کے اقتصادی جبر اور بالادستی کی مخالفت کریں گے اور عالمی معاشی نظام کے اصول اور بنیاد کا تحفظ کریں اور یہ امید کرتے ہیں کہ دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفادات اور بین الاقوامی مفادات  پر غور کرتے ہوئے  آزادی کے ساتھ  فیصلہ کریں گے۔