ایک خصوصی تحفہ

2022/11/02 19:28:27
شیئر:



 ویت نام  کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو ٹرونگ تیس اکتوبر کو  چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ۔ یہ تیسری مرتبہ جنرل سیکریٹری بننے کے بعدان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔ 

یاد رہے کہ پانچ سال قبل، نومبر میں جب شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے تو انہوں نےپہلا غیر ملکی دورہ ویت نام کا ہی کیا تھا۔اس دورے کے دوران شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی  کے جنرل سیکریٹری نگوین فو ٹرونگ کو چین کے سرکردہ اخبار  پیپلز ڈیلی کے 19 شمارے بطور تحفہ پیش کیے تھے۔ ان 19 شماروں میں سے تین میں جنوری 2017 میں نگوین فو ٹرونگ کے دورہ چین کی رپورٹس شامل تھیں، اور  دیگر 16 شماروں میں  1955 میں ویتنام کے اُس وقت کے صدر ہو چی منہ کے دورہ چین  کا تذکرہ تھا۔ 

یہ  خصوصی تحفہ ، شی جن پھنگ کی چین اور ویتنام میں انقلابیوں کی پرانی نسل کی روایتی دوستی کی عکاسی کرتا ہے ، اور اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ چینی پارٹی اور ریاست کے اعلی رہنما چین ویتنام تعلقات کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔