پانچویں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا کامیاب انعقاد ، رواں سال عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیےامید کی کرن ہوگا

2022/11/02 16:41:42
شیئر:

دو نومبر کو منعقدہ نیوز بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے  پانچویں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  کے انعقاد  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی ۔  ایکسپو  کا انعقاد ،اپنی مارکیٹ کو دنیا کے لیے  کھولنے اور ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لئے چین کے عزم اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پانچویں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  کی کامیابی اس سال کی عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیے امید کی کرن ہوگی ۔