چینی صدر شی جن پھنگ کا اکتیسویں عرب لیگ سمٹ کے لیے تہنیتی پیغام

2022/11/02 10:19:56
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے یکم نومبر کو الجزائر میں اکتیسویں عرب لیگ سمٹ  کے انعقاد پر تہنیتی پیغام ارسال کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ عرب لیگ نے عرب ممالک کے اتحاد و ترقی ،مشرق وسطی کے امن و امان  اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ میں انتھک کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ الجزائر طویل مدت سے عرب ممالک کے اتحاد،ترقی پذیر ممالک کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ  اور چین عرب تعاون کو اہمیت دیتا آیاہے ۔
شی جن پھنگ نےکہا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستی مضبوط سے مضوط تر ہوتی جا رہی ہے۔حالیہ برسوں میں باہمی سیاسی اعتماد مضبوط ہو ا ہے ۔بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون بڑھ رہا ہے اور کووڈ-۱۹ کی وبا میں بھی عرب ممالک اور چین نے آپس میں بھر پور تعاون کیا ہے۔انہوں نے چین عرب تعاون کو جنوب جنوب تعاون کی مثال قرار دیا اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ مستقبل کی تشکیل کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا۔