" نئے سفر میں چین اور دنیا" ارجنٹائن میں خصوصی ٹی وی فورم کا کامیاب انعقاد

2022/11/02 10:40:37
شیئر:

 اکتیس اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے " نئے سفر میں چین اور دنیا"  ٹی وی فورم کا انعقاد ارجنٹائن میں کامیابی سے ہوا۔چین میں ارجنٹائن کے سفیر گسٹاوو سبینو واکا نارواہا    اور ارجنٹائن میں چین کے سفیر زو شیاؤلی نے شرکت کی۔ چین اور ارجنٹائن کے سفارت کاروں، ماہرین، اسکالرز اور میڈیا  کی شخصیات نے " موجودہ عہد کے سوالات اور چین کے جوابات"، "نصف صدی میں چین  ارجنٹائن دوستی" اور "چین کے نئے سفر کے لئے عالمی مواقع" کے موضوعات پرتفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد نے نہ صرف بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم کا اظہار کیا بلکہ چین ارجنٹائن دوستانہ تعاون کے اگلے مرحلے کے لئے ایک نئی راہ بھی کھول دی۔
چین میں ارجنٹائن کے سفیر گسٹاوو سبینو واکا نارواہا  نے زور دے کر کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کو بنیادی حیثیت دیتا ہے۔ سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ اس طرح کی سائنسی اور تکنیکی ترقی سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس نے ایک بار پھر دنیا کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے اہم تصور سے آگاہ کیا ۔ بہت سے ترقی پذیر ممالک ایک کثیر قطبی ، ہم آہنگ اور متوازن دنیا کے خواہاں ہیں ، جس کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔