امریکہ کی جانب سے سود میں اضافے پر عالمی ماہرین اقتصادیات کا اظہارتشویش

2022/11/03 16:13:48
شیئر:

تین نومبر کو  امریکی فیڈرل ریزرو نے سو میں 75 بیسس پوائنٹ اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔  امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مسلسل چار دفعہ 75 بیسس پوائنٹ اضافہ کیا گیا،جس پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این اور چین کی رین مین یونیورسٹی  نے دنیا کے ایک سو ماہرین معاشیات سے ایک سروے کیا۔ اس سروے کے  مطابق امریکہ کی جانب سے سود میں مسلسل اضافے کے باعث عالمی معاشی سست روی کے معاملات  زیادہ پریشان کن ہورہے ہیں۔ نوے فیصدماہرین معاشیات کے مطابق افراطِ زر کا خطرہ زیادہ ہورہا ہے، چورانوے فیصد کے مطابق سود میں اضافے کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک کے لیے قرض کے خطرے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔بہتر فیصد کا کہنا ہے کہ آنے والے ایک ، دو سالوں کے اندر امریکی معیشت کو افراط زر کی مشکلات کا سامنا ہو گا۔عالمی بینک نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر میں سو د میں اضافے کے اقدامات کے باعث عالمی معیشت کی صورتِ حال خراب ہو گی ۔