شہباز شریف کا دورہ : چین پاک مشترکہ اعلامیہ

2022/11/03 10:26:45
شیئر:
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر دو نومبر کو دونوں ممالک کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں آنے والے دنوں میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا  اعادہ کیا گیا۔
دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ، وزیراعظم لی کھہ چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ  کمیٹی کے چیئرمین لی جیان شو نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف  صدر شی جن پھنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے پیش نظر چین پاک اسٹریٹجک شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے۔  دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر اپنی باہمی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان نے کہا کہ وہ ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور تائیوان، بحیرہ جنوبی چین، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت سے متعلق معاملات پر چین کی حمایت کرتا ہے۔ 
چین نے  قومی اقتدار اعلی، آزادی اور سلامتی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ  اقتصادی اور سماجی خوشحالی اور ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دورے کے دوران دونوں فریقوں نےمتعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔