چینی صدر شی جن پھنگ پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کریں گے

2022/11/03 09:44:01
شیئر:

چینی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے ٹھنگ نے تین نومبر کو اعلان کیا ہے کہ پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور ہونگ چھیاؤ عالمی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب چار نومبر کو شنگھائی میں منعقد ہوگی  جس میں چین کے  صدر شی جن پھنگ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔