امریکی فیڈرل ریزرو کا مسلسل چوتھی بار شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

2022/11/03 10:21:20
شیئر:

امریکی فیڈرل ریزرو نے 2 نومبر کو اعلان کیا کہ وہ وفاقی فنڈز کی شرح کے ہدف کی حد کو 75 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 3.75 فیصد اور 4 فیصد کے درمیان کرے گا۔ امریکی فیدرل ریزرو  کی جانب  سے 75 بیسس پواینٹس کی شرح میں یہ اضافہ مسلسل چوتھی بار دیکھا گیا ہے. 
 امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قیمتوں میں استحکام کی بحالی کے لئے جز وقتی  محدود پالیسی موقف کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوسکتی ہے. امریکی فیڈرل ریزرو  اپنے 2  فیصد ہدف پر افراط زر کو کم کرنے کے لئے مضبوطی سے پرعزم ہے جب تک کہ افراط زر کا ہدف پورا نہیں ہوتا اور توقع کرتا ہے کہ مسلسل شرح میں اضافہ مناسب ہو.
  مارچ کے بعد سے امریکی فیڈرل ریزرو  نے مسلسل چھ بار سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے، کل375 بیسس پوائنٹس جمع کیے ہیں. امریکی وفاقی فنڈز کی شرح کی سطح جنوری 2008 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔