بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات پر پورا اترتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/11/03 17:31:27
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے تین نومبر کو منعقدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ 2 نومبر  کو  اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کے  77 ویں  اجلاس کی پہلی کمیٹی نے چین اور روس کی جانب سے پیش کردہ "بیرونی خلا  میں ہتھیاروں کے استعمال میں پہل  نہ کرنے "اور "بیرونی خلا میں اسلحے  کی  دوڑ کو  روکنے  کے لیے عملی اقدامات" کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری دی ۔ ان دونوں قراردادوں میں بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے اور بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔یہ مسلسل چھٹا سال ہے کہ بیرونی خلائی سلامتی کے شعبے میں جنرل اسمبلی کی قرارداد میں بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے کے تصور کو شامل کیا گیا ہے۔

 چاو لی جیان نے کہا  کہ رائے شماری کے نتائج وقت کے رجحان اور لوگوں کی  توقعات  کی عکاسی کرتے ہیں ۔ حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ بنی نوع انسان  کے ہم نصیب معاشرے کا تصور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات پر پورا اترتا ہے  اور زیادہ تر ممالک ، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک  نے اس کی حمایت کی ہے اور اسے تسلیم کیاہے ۔