شی جن پھنگ کا فلپائن میں آنے والےسمندری طوفان پر فلپائن کے صدر کے نام تعزیتی پیغام

2022/11/03 19:39:20
شیئر:

تین نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے فلپائن میں آنے والےسمندری طوفان پر  فلپائن کے صدر مارکوس کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے متاثرین سےتعزیت کی اور ہلاک شدگان اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ صدر مارکوس اور فلپائنی حکومت کی قیادت میں آفت زدہ علاقوں کے لوگ حالات پر قابو پالیں گے  اور اپنے گھروں کی تعمیر نو کریں گے ۔چین آفات کے بعد  بحالی و تعمیر نو کے لیے فلپائن کو بھر پور مدد فراہم کرنےکے لیے تیار ہے۔