خلا میں دوبارہ پرواز کرنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، وانگ یا پھنگ

2022/11/04 17:22:55
شیئر:


وانگ یاپھنگ چین کے خلائی اسٹیشن میں جانے والی  پہلی چینی خاتون خلاباز اور کیپسول سے باہر جانے والی پہلی خاتون خلاباز ہیں،علاوہ ازیں وہ خلا  سے پڑھانے والی پہلی " استانی " بھی ہیں ۔

سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے دوران وانگ یا پھنگ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2013 میں ان کی پہلی پرواز سے لے کر ایک سال قبل ان کی دوسری پرواز تک کی گزشتہ ایک دہائی میں چین کو  انسان بردار خلا بازی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔چین کا اپنا خلائی اسٹیشن  قائم ہو چکا ہے اور وہ  اس پر فخر  محسوس  کرتی ہیں ۔ رواں سال کے آخر تک چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہو جائے گی ۔ وانگ یاپھنگ چین کے خلائی اسٹیشن کےمستقبل کی ترقی کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔ 

اگرچہ وہ اس وقت  زمین پر واپس آ چکی ہیں لیکن ان کا سب سے بڑا خواب  یہ ہے کہ وہ  خلا میں دوبارہ پرواز کر سکیں۔ وہ اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر وسیع کائنات کی تحقیق  کے لیے چینی خلائی اسٹیشن میں جانے کی منتظر ہیں۔