پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے چینی صدر شی جن پھنگ کا اہم خطاب

2022/11/04 20:42:32
شیئر:

چارنومبر کوچین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےشنگھائی میں منعقدہ  پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب کیا ۔ 
 " کشادگی اور خوشحالی کا روشن مستقبل  کے لیے مشترکہ کوشش " کے عنوان سے کیے جانے والے خطاب میں شی جن پھنگ نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس نے اس بات پر زور  دیا  ہےکہ چین ، ملک کو بیرونی دنیا کے لئے کھولنے کی بنیادی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، باہمی فائدے اور جیت جیت  کی حکمت عملی اور  معاشی عالمگیریت کی صحیح سمت پر عمل پیرا ہے ، چین مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں کے مابین وسائل کے رابطے  کو مضبوط بنائے گا ، چین کی نئی ترقی سے دنیا کو نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا ۔ 

شی جن پھنگ نے کہا کہ کھلا پن بنی نو عِ انسان کے تہذیب و تمدن کی ترقی کے لیے اہم قوت محرکہ ہے اور عالمی خوشحالی و ترقی کی ناگزیر راہ ہے ۔  اب ، دنیا کو بڑی تبدیلیوں کا سامنا  ہے اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے قوت کی کمی ہے۔ہمیں کھلے پن سے استفادہ کرتے ہوئے ترقیاتی مشکلات کو حل کرنا ہے ،  تعاون کو فروغ دینا ہے ، اختراع کی حوصلہ افزائی کرنی ہے اور کھلے پن کے ذریعے مشترکہ شراکت کے فوائد کا حصول کرنا ہے ۔ ہمیں اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینا ہے ،مختلف ممالک کی ترقی کے لیے متحرک قوت فراہم کرنی ہے اور ترقیاتی نتائج  کو مختلف ممالک کے عوام تک پہنچانا ہے۔

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین تمام ممالک کی چین کی بڑی منڈی کے مواقع کو شیئر  کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا، ایک مضبوط گھریلو مارکیٹ کی تعمیر کو تیز کرے گا، مصنوعات میں تجارتی اصلاحات اور اپ گریڈنگ کو فروغ دے گا، خدمات میں تجارت کے ترقیاتی میکانزم میں جدت لائے گا، اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمد کو وسعت دے گا، "سلک روڈ ای کامرس" تعاون پائلٹ زون بنائے گا، خدماتی تجارت کی جدید ترقی کے لئے ایک قومی مثالی زون تعمیر کرے گا، تجارتی اختراع اور ترقی کو فروغ دے گا اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دے گا۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین قواعد و ضوابط، انتظام اور معیارات جیسے ادارہ جاتی کھلے پن کو مستقل طور پر توسیع دے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے صنعتی کیٹلاگ کے نئے ورژن کو لاگو کرے گا، اور قومی خدمت کی صنعت کی توسیع اور کھولنے کے لئے ایک جامع مثالی زون کی تعمیر کو گہرا کرے گا. پائلٹ فری ٹریڈ زون کو اپ گریڈ کرنے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا ، ہائی  نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا ، اور اصلاحات اور کھلے پن کے لئے ایک جامع تجرباتی پلیٹ فارم کے کردار کو جامع طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین تمام ممالک کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مواقع کا اشتراک کریں ، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اصلاحاتی مذاکرات میں جامع اور فعال طور پر  حصہ لیں ، آزادانہ تجارت اور سرمایہ کاری اور سہولت کاری کو فروغ دیں ، بین الاقوامی میکرو اکنامک پالیسی کوآرڈینیشن کو فروغ دیں ، مشترکہ طور پر عالمی ترقی کے نئے انجنز کو فروغ دیں ، ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ اور ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ کے لئے جامع اور ترقی پسند معاہدے میں شمولیت کو فعال طور پر فروغ دیں، اعلیٰ معیار کے آزاد تجارتی علاقوں کے نیٹ ورک کو توسیع دیں، ترقی پذیر ممالک کی ترقی کو تیز کرنے میں مضبوطی سے حمایت اور مدد کریں، اور بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں.

 شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ راستہ ہمارے قدموں کے نیچے ہے اور روشنی ہمارے سامنے ہے۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے، کھلے پن پر مزید اتفاق رائےحاصل کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی کو درپیش مشکلات اور چیلنجز پر مشترکہ طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہے، تاکہ کھلے پن سے عالمی ترقی کا ایک نیا روشن مستقبل تشکیل دیا جاسکے۔