پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی

2022/11/04 09:36:02
شیئر:
پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کی افتتاحی تقریب 4 نومبر کو شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور حصہ لینے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں "اس کی منتظر ہیں"۔
گلوبل فارچون 500 کمپنیوں میں شریک برازیل کی کمپنی ویلے مسلسل پانچویں مرتبہ اس ایکسپو میں شرکت کر رہی ہے۔ رواں برس یہ کمپنی سبز ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے والی  اپنی سرکردہ ٹیکنالوجیز کی نمائش کرے گی۔ کمپنی کی ایشیا پیسیفک مارکیٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈارٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ سی آئی آئی ای نہ صرف اداروں  کے لیےاپنی  مصنوعات اور خدمات متعارف  کروانے کی  جگہ ہے بلکہ یہ ممالک کے درمیان کاروبار، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم بھی  ہے۔
گلوبل فارچون 500 کمپنیوں میں شامل  کمپنیوں کے علاوہ ترقی پذیر ممالک  کے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے بھی اس نمائش میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس نمائش میں شریک قالینوں کے افغان تاجر علی نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ گزشتہ نمائش میں افغان چلغوزے کو یہاں خوب پذیرائی ملی تھی۔