اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیوبا کے خلاف پابندیوں کے اختتام کے لیے ایک بارپھر قرارداد کی منظوری

2022/11/04 10:23:49
شیئر:

تین نومبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر ایک قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں امریکہ پر زور  دیا گیا کہ وہ کیوبا پر عائد اقتصادی،تجارتی اور مالیاتی پابندیاں ختم کرے۔
193 رکن ممالک میں سے 189 نے ووٹنگ میں حصہ لیا جن میں سے 185 ممالک نے قرارداد کے  حق میں ووٹ ڈالا جب کہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کی مخالفت کی۔
قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا  کہ تمام ممالک دوسرے ممالک کے اقتدار اعلی اور ان کی حکمرانی میں اداروں اور شخصیات کے جائز مفادات ،تجارت اور جہاز رانی کی آزادی کو متاثر کرنے والے قوانین جاری نہ کریں اور نہ ایسے قوانین پر عمل درآمد  کریں  جیسا کہ امریکہ کا ہیلمز-برٹن قانون۔قرارداد میں اس قسم کے قوانین و ضوابط کو جلد از جلد منسوخ کرنے یا ختم کرنے کا مطالبہ بھی  کیا گیا۔