چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے گلوبل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

2022/11/04 09:46:13
شیئر:

دو نومبر کو چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی نیوز ایجنسی اور چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونکیشن سینٹر کے اشتراک سے آن لائن  گلوبل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔چالیس ممالک اور علاقوں سے تقریباً ساٹھ میڈیا نمائندوں نے  ،جو سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کی کوریج میں شامل تھے، اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔
شرکاء  نے اتفاق کیا  کہ سی پی سی کی  بیسویں قومی کانگریس  دنیا پر  دوررس اثر انداز کی حامل ہے اور مختلف ممالک کے میڈیا پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ  چین کی کہانی اور سی پی سی کی کہانی کو معروضی اور حقیقی معنوں میں پیش  کریں ۔
پاکستانی نیشنل ٹی وی کے صحافی راہول بشارت کا خیال ہے کہ میڈیا مختلف ممالک کے درمیان باہمی تبادلوں اور ابلاغ کا "سفیر" ہے  اور سی پی سی کانگریس پر چائنا میڈیا گروپ کی رپورٹس نے دنیا تک چین کی آواز واضح اور بھرپور انداز میں پہنچائی ہے۔