چین کا بیدو نیوی گیشن سسٹم، اب دنیا کا بیدو بن چکا ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/11/04 20:45:02
شیئر:

حالیہ دنوں سعودی عرب میں گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹمز کی بین الاقوامی کمیٹی کی سولہویں جنرل اسمبلی کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر پاکستان کے نمائندے نے کہا " مجھے یقین ہے کہ بیدو نیویگیشن سسٹم بین الاقوامی ترقی کے خدمات سرانجام دے  سکتا ہے۔ خاص طور پر بیدو نیویگیشن سسٹم ان ترقی پزیر ممالک کو مدد فراہم کرے گا جو پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔" چار نومبر کو چین کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر ، "نئے عہد میں چین کا بیدو" اس بات کو عملی طور پر ثابت کرتا ہے۔

1994 میں چین نے آ زادانہ طور پر پر نیوی گیشن سیٹلائٹ ریسرچ کا آغاز کیا۔ حالیہ دس سالوں میں بیدو نیوی گیشن سسٹم نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ دنیا  بھر میں 230 سے زائد ممالک اور علاقوں کے ایک ارب پچاس کروڑ صارفین بیدو نیوی گیشن کی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ " چین کا بیدو " اب" دنیا کا بیدو " بن چکا ہے۔

علاوہ ازیں چین  نےدی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ بیدو نیوی گیشن کی ٹیکنالوجی و استعمال کے بارے میں عالمی تربیتی کورسز کا بھی اہتمام  کیا ہے  تاکہ ان ممالک کے لیے باصلاحیت افراد تیار کیے جا سکیں اور بیدو نیوی گیشن سسٹم کے ترقیاتی فوائد  کو مختلف ممالک کے عوام تک پہنچایا جائے۔