شی جن پھنگ کا ٹونگا کے قومی دن کے موقع پر ٹونگا کے بادشاہ کو مبارکباد کا پیغام

2022/11/04 17:27:53
شیئر:

چار نومبر کو  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ٹونگا کے قومی دن کے موقع پر ٹونگا کے بادشاہ کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔ 

شی جن پھنگ نے اپنے  پیغام میں کہا کہ ٹونگا شاہی خاندان اور حکومت کی قیادت میں ٹونگا کو معاشی و معاشرتی ترقی میں مسلسل کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین -ٹونگا تعلقات کے فروغ کو  بے حد اہمیت دیتے ہیں اور بادشاہ توپو ششم کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کے روشن مستقبل کے لیے کوشش کرنے کے خواہاں ہیں ۔