چینی صدر شی جن پھنگ کی جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات

2022/11/04 15:35:00
شیئر:

چار اکتوبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں چین کےدورے پر آئے ہوئے جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی ۔ 

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اولاف شولز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے یورپی رہنما ہیں ، اور  جرمنی کے چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان  کا پہلا دورہِ چین ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ  اس دورے سے باہمی افہام و تفہیم اور  اعتماد میں اضافہ ہوگا، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کیا جائے گا اور چین جرمنی تعلقات کے اگلے مرحلے  کی ترقی کے لیے بہترمنصوبہ بندی کی جائے گی ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین جرمنی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ پچاس سالوں کی تاریخ نے ثابت کی ہے کہ باہمی احترام کی بنیاد پر اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ مقاصد کے حصول  کی کوشش کرتے ہوئے تبادلوں اور باہمی استفادے ، سود مند تعاون اور جیت جیت کے اصولوں  کی روشنی میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی  سمت سے انحراف نہیں کیا جائے گا اور تعلقات مستحکم رہیں گے ۔ 
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اور جرمنی  کو دنیا کے دو بڑے بااثر ممالک کی حیثیت  سے موجودہ ہنگامہ خیز عالمی صورتحال کے تناظر میں ہاتھ میں ہاتھ لیےہوئے دنیا کی امن اور ترقی کے لیے مزید اہم کردار ادا کرنا چاہیئے ۔