چین اور جرمنی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ دستاویزی فلم "بلڈنگ ڈریمز" دونوں ممالک میں بیک وقت نشر

2022/11/05 17:18:35
شیئر:

4 تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے یورپی اور لاطینی امریکی زبانوں کے پروگرامنگ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ چین اور جرمنی کی مشترکہ پروڈکشن دستاویزی فلم "بلڈنگ ڈریمز" کو بیک وقت دونوں ممالک کے متعدد میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا۔
60 منٹ کی اس دستاویزی فلم میں آٹھ چینی اور جرمن شخصیات کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایک دوسرے کے ممالک میں "خوابوں کی تعمیر" کر رہی ہیں۔ناظرین پر ایک گہرا  جذباتی تاثر چھوڑنے کی خاطر  فلم  کےلئے دستاویزی شوٹنگ کی تکنیک اپنائی گئی ہے۔ مختلف واقعات اور اوقات کی روشنی میں جاندار کرداروں کی مدد سے، یہ گلوبلائزیشن کے تناظر میں چین اور جرمنی کے درمیان نظریات اور ثقافتوں کے انضمام کی عکاسی کرتی ہے، زندگی کی مختلف پٹریوں پر خواب دیکھنے والوں کی قسمت کے درمیان ربط کو ظاہر کرتی ہے.
رواں سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور جرمن چانسلر شولز کے دورہ چین کے موقع پر جرمنی کے چار مین اسٹریم ٹی وی اسٹیشنوں اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز پر دستاویزی فلم "بلڈنگ ڈریمز" نشر کی گئی ہے، جس میں برلن، ہیمبرگ، شٹٹ گارٹ، ڈریسڈن اور دیگر خطوں میں ایک کروڑ سے زائد ناظرین کا احاطہ کیا گیا ہے ،اسے چائنا میڈیا گروپ پر بھی نشر کیا گیا  ہے۔