چین کی جانب سے ہنگامی امدادی خوراک کی ایک نئی کھیپ سری لنکا پہنچ گئی

2022/11/05 17:33:14
شیئر:

سری لنکا کے لیے چین کی ہنگامی امدادی خوراک کی ایک نئی کھیپ 4 نومبر کو کولمبو پہنچ گئی۔ سری لنکا میں چینی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر ہو وی اور سری لنکا کی وزارت تعلیم کے حکام نے بندرگاہ پر  امدادی کھیپ وصول کی اور حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔
سری لنکا کی وزارت تعلیم کے نمائندے یاپا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے مشکل وقت میں چین کی امداد سے ملک بھر کے 7900 اسکولوں کے طلبا مستفید ہوں گے۔ یہ خوراک جلد ہی مشرقی صوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بھیجی  جائے گی۔
ہو وی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین سری لنکا کو ہر ممکن  مدد فراہم کرے گا اور سری لنکا کو نئے تعلیمی سال میں طالب علموں کے لیے ضروری ادویات، ایندھن اور اسکول یونیفارم بھی فراہم کرے گا تاکہ مشکلات سے دوچار مقامی خاندانوں کو مدد مل سکے۔
رواں سال کے آغاز سے ہی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی روابط، یون نان صوبائی عوامی حکومت اور ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا نے سری لنکا میں چینی سفارت خانے کے تعاون سے سری لنکا کو خوراک کے عطیات دیے ہیں۔